Add To collaction

30-May-2022 غیر عنوان -

تضمین بر اشعارِ حضور تاج الشریعہ رحمۃ اللّٰه تعالی علیہ
                       """""""""""""""""""""""""
                 ❣️❣️❣️

کِس زباں سے ہو بیاں کیا آپ ہیں
باعثِ تخلیقِ دنیا آپ ہیں
سب سے افضل سب سے اعلیٰ آپ ہیں
مصطفائے ذاتِ یکتا آپ ہیں
یک نے جس کو یک بنایا آپ ہیں

چشمِ روحِ قدس نے دیکھا نہیں
آپ سا کوئی کَہِیں آیا نہیں
کیونکہ پیدا رب نے فرمایا نہیں
آپ جیسا کوئی ہو سکتا نہیں
اپنی ہر خوبی میں تنہا آپ ہیں

مانگتا ہے بھیک جس سے شمس بھی
جس کی اِک لو کا ہے صدقہ چاندنی
بعد جس کے مٹ گئی ہر تیرگی
لامکاں تک جس کی پھیلی روشنی
وہ چراغِ عالم آرا آپ ہیں

سب کی دھڑکن کی صدا کا آئنہ
ہے فنا میں بھی بقا کا آئنہ
خالقِ ہر دوسرا کا آئنہ
آپ کی طلعت خدا کا آئنہ
جس میں چمکے حق کا جلوہ، آپ ہیں

یا نبی جو آپ سے ہوگا قریب
اس کا بن جائے گا لمحوں میں نصیب
آپ ہر بیمار دل کے ہیں طبیب
آپ کو رب نے کیا اپنا حبیب
ساری خلقت کا خلاصہ آپ ہیں

جانِ رحمت آپ ہیں قائل ہوں میں
آپ سردارِ زماں عائل ہوں میں
تیرِ فرقت سے بہت گھائل ہوں میں
آپ سے خود آپ کا سائل ہوں میں
جانِ جاں میری تمنا آپ ہیں

پھول، کلیاں، رنگ، خوشبو، گلستاں
آفتاب و ماہتاب و کہکشاں
دشت و دریا و زمین و آسماں
آپ کی خاطر بنائے دو جہاں
اپنی خاطر جو بنایا آپ ہیں

میرے آقا آپ ہیں سب سے جدا
خود ہے جب تعریف کرتا کبریا
کیوں نہ ہو پھر آپ پر عالم فدا
آپ کی رویت ہے دیدارِ خدا
جلوہ گاہِ حق تعالیٰ آپ ہیں

آپ کا جود و سخا ہے بے مثال
آپ کو ہے غم کے ماروں کا خیال
بھیک دیں توصیفؔ کی جھولی میں ڈال
بر درت آمد گدا بہرِ سوال
ہو بھلا، اختر کا داتا آپ ہیں

                     """""""""""""""""""""

✍️از‌۔ توصیف رضا رضوی باتھ اصلی سیتا مڑھی بِہار انڈیا
+91 9594346926

   15
5 Comments

Neelam josi

02-Jun-2022 02:24 AM

V nice 👍🏼

Reply

Shnaya

31-May-2022 09:52 PM

Nice 👍🏼

Reply

Aliza

30-May-2022 07:47 PM

Very nice

Reply